twitter


تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
بعد میرے یہ خطا کون کرے گا

کس پہ ہو گی تری وہ مشقِ ستم اب
ظلم تیرے یوں سہا کون کرے گا

ترکِ الفت نہیں اچھی یہ تو سوچو
عہدِ الفت کو وفا کون کرے گا

کر لیا ترک تعلق ،تجھے لیکن
یاد سے میری جدا کون کرے گا

جس طرح ٹوٹ کے چاہا تجھے ہم نے
اس طرح پیار بھلا کون کرے گا

کون رکھے گا مرے زخموں پہ مرہم
دردِ الفت کی دوا کون کرے گا

اب تو تاریک ہے آنگن مرے دل کا
اس اندھیرے میں ضیا کون کرے گا

مدتوں سے جو نصرؔ فرض ہے تجھ پر
حقِ الفت وہ ادا کون کرے گا

محمد ذیشان نصر
27-12-2012
Monday, December 31, 2012 | 3 comments | Labels:

3 comments:

  1. فضل دین
    December 31, 2012 at 11:54 PM

    بہت زبردست انتخاب ہے جناب :)

  1. Zeeshan Nasar
    December 31, 2012 at 11:57 PM

    شکریہ فضل دین بھائی۔۔۔
    یہ میرا انتخاب نہیں ۔۔۔بلکہ مجھ کم علم کی اپنی شاعری ہے ۔۔۔!

  1. Unknown
    April 12, 2020 at 3:50 PM

    بہت خوب

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے نیچے والے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ سکرین کی بورڈ کا استعمال کرنے کے لئے نیچے دیے گئے کی بورڈ کے چھوٹے سے آئی کون پر کلک کریں۔ شکریہ۔