twitter



کبھی کتابوں میں پھول رکھنا، کبھی درختوں پے نام لکھنا
ہمیں بھی ھے یاد آج تک وہ، نظر سے حرفِ سلام لکھنا

وہ جاند چہرے، وہ بہکی باتیں، سلگتے دن تھے، سلگتی راتیں
...وہ چھوٹے چھوٹے سے کاغذوں پے محبتوں کے پیام لکھنا

گلاب چہروں سے دل لگانا، وہ چپکے چپکے نظر ملانا
وہ آرزُوؤں کے خواب بُننا، وہ قصہءِ نا تمام لکھنا

میرے نگر کی حسیں فضاؤ، کہیں جو اُن کا نشان پاؤ
تو پوچھنا کہ کہاں بسے وہ، کہاں ھے اُن کا قیام لکھنا

گئی رتوں میں حسن ھمارا، بس ایک یہ ھی تو مشغلہ تھ
کسی کے چہرتے کو صبح کہنا، کسی کی زلفوں کو شام لکھنا
Friday, December 28, 2012 | 0 comments | Labels:

0 comments:

Post a Comment

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے نیچے والے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔ سکرین کی بورڈ کا استعمال کرنے کے لئے نیچے دیے گئے کی بورڈ کے چھوٹے سے آئی کون پر کلک کریں۔ شکریہ۔